یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ کارجانیے

Nov 17, 2025 | 09:32:AM
یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ کارجانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ بتا دیا۔
ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنی شادی یونین کونسل میں رجسٹر کروانا لازمی ہے،میرج سرٹیفکیٹ یا نکاح نامے کیلئے درکار دستاویزات  میں نکاح نامہ،دولہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی کاپی،شادی شدہ جوڑے کے والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی،نکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپی،دولہا یا دلہن میں سے کوئی بھی ایک شادی کی رجسٹریشن اور نادرا کا نکاح نامہ حاصل کرنے کیلئے یونین کونسل جا سکتا ہے جہاں عملہ دستاویزات کی تصدیق کرے گا۔
اگر مطلوبہ دستاویزات درست ہیں تو عملہ اپنے سسٹم میں نکاح نامے کا اندراج کرے گا، اس کے بعد عملہ درخواست گزار کو پروف ریڈنگ کیلئے پرنٹ آؤٹ فراہم کرے گا،اگر تمام تفصیلات ترتیب میں ہیں تو درخواست دہندہ پروف ریڈنگ پرنٹ آؤٹ پر دستخط کر کے عملے کو واپس کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری
یونین کونسل کا عملہ اس کے بعد میرج سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، یہ سہولت فی الحال نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نامزد چکوال،ننکانہ صاحب، کوئٹہ اور کراچی شرقی میں دستیاب ہے۔