وفاقی دارالحکومت میں چیتے گھس آئے، لوگوں میں خوف و ہراس

Nov 17, 2022 | 23:53:PM
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چیتے گھس، لوگوں میں خوف وہراس
کیپشن: چیتا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیتے گھس آئے ہیں جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
چیتوں کے آنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سید پور گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لوگوں کو محتاط رہنے اور گھروں میں رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کل چھ چیتے دیکھے ہیں جن میں سے تین بڑے اور تین چھوٹے بچے ہیں، چیتوں نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک بکری کو بھی مار ڈالا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے مطابق شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری سے اسحاق ڈار کی اہم ملاقات، سیاسی معاملات پر مشاورت