توشہ خانہ سے تحائف لینے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے،خواجہ آصف

Nov 17, 2022 | 21:01:PM
وزیر دفاع خواجہ آصف، توشہ خانہ، تحائف لینے، سلسلہ ختم ہونا چاہئے،
کیپشن: خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ توشہ خانہ سے تحائف لینے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے،نواز شریف نے توشہ خانہ سے کوئی گاڑی نہیں لی ،عمران خان قوم کے سامنے ایکسپوز ہوگئے ہیں ۔
پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان اب کہتا ہے کہ وہ برطانیہ عدالت جائے گا یو اے ای جائے گا پاکستان عدالت جائے گا،ہم کہتے ہیں جہاں جانا ہے جائے ایسے چاند پر کوئی عدالت ہے وہاں بھی جائے ،فیصلہ حقائق پر ہوگا ۔
وزیر دفاع نے کہاکہ صرف توشہ خانہ نہیں اور بھی کیس عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں،عمران خان کی ابھی تو پوری فلم چلنے والی ہے،ٓپ لوگوں کو عمران خان کی فلم کی کونسا شو دیکھنا ہے ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی فلم کا ابھی 3 بجے 6 بجے اور 9 بجے والے شو چلیں گے،آئین اور قانون کے مطابق ہی عمران خان پر کیس بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ