زرمبادلہ کے ذخائر میں30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا:اسٹیٹ بینک

Nov 17, 2022 | 19:00:PM
زرمبادلہ , ذخائر,30 ,لاکھ ڈالر,اسٹیٹ بینک
کیپشن: اسٹیٹ بینک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہواہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 11نومبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7ارب 95کروڑ50لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13ارب 79کروڑ62لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر 7کرور 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.83 ارب ڈالر ہوگئے ۔

ملکی مجموعی زخائر 7.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 13.76 ارب ڈالر ہوگئے ،اسٹیٹ بینک کے پاس  ڈیڑھ ماہ کے برابر درآمدی بل کی رقم رہ گئی ہے ۔