ایم پی اے عظمیٰ کاردار جم میں ورک آؤٹ کے دوران سر پر راڈ لگنے سے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راودلشاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار جم میں ویٹ ٹریننگ کے دوران سر پر لوہے کا راڈ لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ورک آؤٹ کے دوران ان کا ٹرینر موقع پر موجود نہیں تھا، جس کے باعث وہ وزن اٹھانے والے راڈ کی حفاظتی پن (Safety Pin) کو ٹھیک سے لاک نہ کر سکیں اور راڈ اچانک ان کے سر پر آ لگا، راڈ لگنے سے ان کے سر پر گہرا زخم آیا اور شدید خون بہنے لگا۔
انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سروسز ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے سر پر ٹانکے لگا کر چند روز کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دے کر گھر روانہ کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ کاردار نے بتایا کہ عمومی طور پر ٹرینر ان کے ساتھ ہوتا ہے جو ان تمام حفاظتی چیزوں کا اچھے سے خیال رکھتا ہے، تاہم ٹرینر کی عدم موجودگی اور اپنی لاپرواہی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا،انہوں نے بتایا کہ نجی ہسپتال کے عملے نے فوری طور پر بلیڈنگ روک کر ڈریسنگ کی، جس کے بعد وہ ٹانکے لگوانے کے لیے سروسز ہسپتال پہنچیں۔