کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ، ٹریفک اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) گاڑی سوار نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکار پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہو گیا۔
یہ واقعہ کوئٹہ میں جناح روڈ اور حالی روڈ کے سنگم پر اس وقت پیش آیا، جب گاڑی سوار ملزم بیچ سڑک پر دوسری گاڑی کو روک کر جھگڑا کر رہا تھا۔

ٹریفک اہلکار معاملہ رفع دفع کرانے کے لیے وہاں پہنچا تو ملزم نے گاڑی سے ٹکر مارتے ہوئے اہلکار کو دور لے جا کر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ایک پنچ اور مقابلہ ختم، ویڈیو نے سب کو دنگ کر دیا
معاون محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی جاری کر دی، جس میں اس تمام منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔