آئی بی ایف ٹائٹل:جرمن باکسر نے ایک وار سے مخالف کو ڈھیر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )جرمن باکسر وکٹر جرک نے پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے، جب انہوں نے اپنے حریف ایڈوِن کاسٹیلو کو مقابلے کے چند ہی سیکنڈز میں ایک ہی پنچ کے ساتھ ناک آؤٹ کر دیا۔
یہ حیران کن واقعہ جرمنی کے شہر مانہائم میں ہونے والی فائٹ کے دوران پیش آیا، جہاں مقابلہ شروع ہوتے ہی جرک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے رنگ کے مرکز کی طرف قدم بڑھایا اور ایک زوردار بائیں ہاتھ کا مکا مارا جو سیدھا کاسٹیلو کے جبڑے پر لگا، اس ایک وار نے ہی کولمبین باکسر کو بے سدھ کر دیا۔
WAS THIS THE WORLD'S FASTEST KNOCKOUT?!?! ????#ChukhadzhianDonovan | Live NOW on DAZN ▪️ pic.twitter.com/nkAXTK8iP0
— DAZN Boxing (@DAZNBoxing) May 15, 2026
ریفری نے گِرے ہوئے کھلاڑی کو گنتی کے لیے دیکھا، تاہم اس کی حالت اتنی خراب تھی کہ مقابلہ جاری نہ رہ سکا اور فائٹ فوری طور پر روک دی گئی، اس فیصلے کے ساتھ ہی وکٹر جرک نے اپنی ناقابل شکست ریکارڈ کو 14-0 تک پہنچا دیا، جن میں سے 12 مقابلے ناک آؤٹ پر ختم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی سپلائی ختم،گاڑیاں بند، صورتحال بگڑ گئی
اس غیر معمولی اور تیز ترین فیصلے نے شائقین اور کھیلوں کے ماہرین کو بھی حیران کر دیا ہے، جبکہ بعض حلقوں میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا کاسٹیلو واقعی فائٹ شروع ہونے سے قبل ہاتھ ملانے کی کوشش کر رہے تھے یا نہیں، جس کی وجہ سے ان کی گارڈ نیچے تھی۔
فائٹ کے کمنٹیٹرز نے بھی اس واقعے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقابلہ اتنا تیز ختم ہوا کہ ریفری کی گنتی بھی غیر ضروری محسوس ہوئی۔
یہ فائٹ آئی بی ایف ویلٹر ویٹ ٹائٹل ایلیمینیٹر انڈرکارڈ کا حصہ تھی، جس میں مرکزی مقابلے میں آئرلینڈ کے پیڈی ڈونوون نے بھی کامیابی حاصل کی۔