عیدالاضحیٰ: موٹر ویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)موٹر وے پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر موٹر ویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ اوورلوڈ اور غیر فٹ گاڑیاں حادثات کا باعث بن سکتی ہیں۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ جانوروں سے لدی گاڑیوں کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو انٹری پوائنٹس پر خصوصی چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا