خیبر پختونخوا میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مال، ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات جلدی بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی،کاروباری مراکز اب معمول کے مطابق اپنے اوقات کار جاری رکھ سکیں گے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےخاتمےکا نوٹس جاری کردیا،نوٹس کے مطابق مارکیٹیں،کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں معطل کردی گئی ہیں،سمارٹ لاک ڈاؤن کے مقررہ اوقات کو تاحکم ثانی ختم کردیاگیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہےکہ بجلی کی بچت کے اقدامات پر بدستور عمل کیا جائےگا، غیر ضروری اور آرائشی روشنیوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔
دوسری جانب بلوچستان کےکاروباری مراکز کے لیے یکم جون تک لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تمام دکانیں، مالز، ریسٹورنٹس اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک بند کرنےکی پابندی ختم کردی گئی ہے جب کہ دیگر اداروں میں لاک ڈاؤن کی پابندی برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ذوالحجہ کا چاند کل نظر آنے کا واضح امکان، عید الاضحیٰ کب ہوگی؟