تورغر؛ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

May 17, 2025 | 21:16:PM
تورغر؛ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق
کیپشن: لوگ میت کو اٹھا کر لے جارہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید نعمان شاہ)ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر میں چیر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو  کھائی میں  جا گری،حادثہ میں2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ  ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

تورغر پولیس کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ مرنے والوں میں ایک خاتون  اسکی بہو پوتا پوتی شامل ہیں، حادثہ ضلع تورغرکے  ہیڈکوارٹر جدبا کے قریب چیر روڈ پر  پیش آیا جبکہ ٹرالی پر  سات افراد سوارتھے، ٹریکٹر ٹرالی خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بےقابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری، جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو جدبا ہسپتال منتقل  کردیا گیا، شدید زخمی ڈرائیور  کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی