منحرف اراکین کا فیصلہ محفوظ

May 17, 2022 | 17:13:PM
منحرف اراکین کا فیصلہ محفوظ۔کل سنایا جائیگا
کیپشن: محنرف اراکین کا فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز، الیکشن کمیشن نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کل 12 بجے سنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور منحرف ارکان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے نے موقف اختیار کیا کہ ووٹ کاسٹ ہوگیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹنگ ہوگا۔پارلیمانی پارٹی نے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کی تشریح نہیں کی گئی۔پارٹی کے ارکان اسمبلی ہی کثرت رائے سے فیصلہ کرتے ہیں۔ یکم اپریل کو اجلاس میں پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی پارٹی لیڈر کے بیان حلفی جمع کرائے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس عمران خان نے وزارت اعلیٰ کے لئے پرویز الہی کو امیدوار کا اعلان کیا۔منحرف اراکین نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔

منحرف اراکین کے وکلا وکیل جاوید ملک اور دیگر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی اور جواب الجواب میں عمران خان کے دستخط مختلف ہیں ۔دستخط مختلف ہونے سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن ریفرنسز خارج کرے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیئرمین نیب کیخلاف بڑا فیصلہ

پی ٹی آئی اور منحرف ارکان کے وکلا نے حتمی دلائل  دئیے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کےخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس پرالیکشن کمیشن نے 20 مئی کو فیصلہ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نجی اسکولوں کی من مانیاں ختم۔حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی