حکومت کا چیئرمین نیب کیخلاف بڑا فیصلہ

May 17, 2022 | 16:48:PM
    حکومت کا چیئرمین نیب کیخلاف بڑا فیصلہ
کیپشن: چیئرمین نیب جاوید اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)حکومت نے چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس ختم ہونے سے موجودہ چیئر مین نیب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے ، نیب ترمیمی آرڈیننس میں چیئر مین نیب کو اگلے چیئر مین نیب کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی ۔

چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال عارضی انتظامات کے تحت اس وقت بطور چیئر مین نیب کام کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نجی اسکولوں کی من مانیاں ختم۔حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

 واضح رہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد 2جو ن کو ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بدترین معاشی بحران۔ پٹرول ختم ہو گیا