بدترین معاشی بحران۔ پٹرول ختم ہو گیا

May 17, 2022 | 14:52:PM
پٹرول ختم معاشی بحران شدت اختیار کرلیا
کیپشن: پٹرول ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کےباعث پیٹرول ختم ہوگیا۔

سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ملک میں صرف ایک دن کیلئے پیٹرول کا ذخیرہ ہے اور معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے، آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری درآمدات کیلئےفوری طور پر 75 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔ملک میں 14 ضروری ادویات کی کمی ہے اور ادویات کیلئے فوری ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے جب کہ  سرکاری تنخواہوں، ضروری اشیاء کی ادائیگی کیلئے پیسے چھاپنا جاری رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دفعہ 144 کے باوجود میٹرک کمپیوٹر سائنس کا پرچہ آئوٹ

 سری لنکن وزیراعظم نے کہا کہ اگلے کچھ مہینے مشکل ترین ہوں گے، قوم کوقربانیاں دینے اورچیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کے تین ڈی آئی جی تبدیل