لندن میں علیم خان کی نواز شریف  پھر ملاقات

May 17, 2022 | 09:54:AM
لندن میں علیم خان کی نواز شریف  پھر ملاقات۔اہم خبر سامنے آ گئی
کیپشن: علیم خان اور نواز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف  کے منحرف رہنما علیم خان نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔

یاد رہے کہ علیم خان، عمران خان کے پرانے ساتھی تھے لیکن اب ان کی راہیں جدا ہو چکی ہیں ، رواں سال مارچ میں بھی عبدالعلیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں۔ بارش بھی ہو گی۔محکمہ موسمیات نے  نوید سنا دی