تیز ہوائیں۔ بارش بھی ہو گی۔محکمہ موسمیات نے  نوید سنا دی

May 17, 2022 | 09:37:AM
تیز ہوائیں۔ بارش بھی ہو گی۔محکمہ موسمیات نے  نوید سنا دی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا جبکہ اسلام آباد میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لاہور ، سرگودھا، خوشاب اور گجرات میں ہلکی بارش کا امکان ہے،منڈی بہاؤالدین ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی گردآلودہوائیں چلنے اورہلکی بارش متوقع ہے اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر  علاقوں میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیںلندن میں علیم خان کی نواز شریف  پھر ملاقات۔اہم خبر سامنے آ گئی

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،پشاور،دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان میں بارش متوقع ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان ، باجوڑ، خیبر، پشاور، چارسدہ ، کرم ، کوہاٹ، وزیرستان اوربنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔