بہادر خاتون نے بیٹی کی پرورش کیلئے 30 سال مرد بن کر گزار دیئے 

May 17, 2022 | 00:17:AM
بھارتی ریاست تامل ناوڈ، خاتون، شوہر کی موت، 30سال مرد بن کر گزار دیئے،
کیپشن: بہادر خاتون ایس پیچامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی ایک خاتون نے شوہر کی موت کے بعد 30 سال مرد بن کر گزار دیئے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ایس پیچامل نامی خاتون کی 20 برس کی عمر میں شادی ہوئی اور شادی کے صرف 15 روز بعد ہی ہارٹ اٹیک سے اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا۔ کم عمری کے ساتھ گزر بسر کیلئے اسے محنت مزدوری کرنا پڑی جس دوران ہراسانی کا سامنا بھی ہوا۔ اس کے بعد خاتون نے فیصلہ کیا کہ وہ مرد بن کر رہے گی، اس کے بعد وہ ایک مندر میں گئی جہاں اس نے اپنے بال کٹوا دیے اور لڑکوں کی طرح شرٹ اور لنگوٹ پہننے لگی۔ یہاں تک کہ ایس پیچامل نے اپنے شناختی کارڈ پر بھی اپنی شناخت مرد کے طور پر درج کروائی۔
ایس پیچامل کے گھر ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی ، اس نے 30 برس تک خود کو مرد بنائے رکھا اور مردوں والے تمام کام کرکے اپنی بیٹی کی پرورش کرتی رہی۔ اب اس کی بیٹی کی شادی ہوئے بھی سالوں بیت گئے ہیں اور اس کی حقیقت بھی دنیا کے سامنے آچکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنا حلیہ تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by News18.com (@cnnnews18)

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما کو مخالف جماعت کے کارکن نے تھپڑ دے مارا،ویڈیووائرل