ایرانی سفیر کی وزارت خارجہ آمد، اسحاق ڈار سے ملاقات

Mar 17, 2026 | 22:04:PM
ایرانی سفیر کی وزارت خارجہ آمد، اسحاق ڈار سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری کی وزارت خارجہ آمد ہوئی۔

 ایرانی سفیر رضا امیری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ایرانی سفیر نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار اور جلد حل کی امید ظاہر کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری