موٹروے پولیس نے زائد کرائے کی مدمیں وصول نو لاکھ روپے سے زائد رقم سواریوں کو واپس کر دی

Mar 17, 2026 | 16:41:PM
موٹروے پولیس نے زائد کرائے کی مدمیں وصول نو لاکھ روپے سے زائد رقم سواریوں کو واپس کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس  نے زائد کرائے کی مد میں وصول کی گئی نو لاکھ روپے سے زائد رقم سواریوں کو واپس کر دی گئی۔ 
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایات پر زائد کرائے اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15 مارچ سے  جاری ہے،اوورلوڈنگ کرنے پر 908 گاڑیوں جبکہ اوورچارجنگ پر 382 سواری والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،اس مہم کے دوران 767 پبلک سروس وہیکلز کو روٹ پرمٹ نہ ہونے پر جبکہ 401 گاڑیوں کو زائد المعیاد روٹ پرمٹ ہونے پر چالان کیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق 594 پبلک سروس وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر جبکہ 351 گاڑیوں کو زائد المعیاد فٹنس سرٹیفکیٹ ہونے پر چالان کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMP پر درج کروا سکتے ہی، کفایت شعاری و ایندھن کی بچت کے پیش نظر نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پراب تک 20 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے،موٹروے پولیس کے  افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر نئی حدِ رفتار سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔