92 سالہ امریکی نے 73 سال بعد منفرد پیشے سے ریٹائرمنٹ لے لی

Mar 17, 2026 | 10:15:AM
92 سالہ امریکی نے 73 سال بعد منفرد پیشے سے ریٹائرمنٹ لے لی
کیپشن: 92 سالہ، امریکی، گورکن، منفرد پیشہ،73 سال، چھوڑ دیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ میں ایک گورکن نے ریکارڈ 73 برس بعد اپنے پیشے کو خیرآباد کہہ دیاہے۔

ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے 92 سالہ ایلن مک کلوسکی نے قبر کھودنے کا کام 1952 میں شروع کیا۔

ابتدا میں یہ انہوں نے ایک وقتی کام کے طور پر شروع کیا تھا لیکن آہستہ آہستہ یہ ان کے ایک طویل کیریئر میں بدل گیا۔

مزید پڑھیں:کینسر سے بچاؤ کیلئے اے آئی ویکسین تیار

 2021 میں انہیں سب سے طویل عرصے تک قبر کھودنے والے کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ ملا۔

 جب وہ اس کام میں 68 سال اور 191 دن گزار چکے تھے۔

مک کلوسکی کے بیٹے ڈین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے والد نے آخرکار نومبر 2025 میں ریٹائرمنٹ لے لی

 یوں انہوں نے اپنا ریکارڈ بڑھا کر 73 سال اور 75 دن تک پہنچا دیا۔