یورپی یونین کا بھی خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) یورپی یونین نے بھی خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یورپی یونین آبنائے ہرمز میں کسی بھی آپریشن میں حصہ نہیں لے گی۔
یورپی یونین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری کو ہی بہترین راستہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کی پڑوسی ممالک کوفیصلہ کن وارننگ
یورپی ممالک نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سےایران جنگ کی حکمت عملی پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے، جرمن چانسلر نے بھی کہا ہے کہ نیٹو کو اس تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہئے جبکہ فرانس کے صدر بھی جہاز بھیجنے سے انکار کر چکے ہیں۔
اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم بھی جنگ کا براہ راست حصہ نہ بننے کا اعلان کر چکے ہیں۔