صوابی :گھریلو تنازع پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی 

Mar 17, 2026 | 00:55:AM
صوابی :گھریلو تنازع پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )صوابی کے علاقے سپین کانی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، فائرنگ کے واقعہ میں 11 سالہ بچے کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، زخمیوں میں 65 سالہ شیر افضل اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

 فائرنگ سے زخمی 25 سالہ اعجاز ہسپتال میں دم توڑ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر کالوخان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

 پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ کے باعث پیش آیا، ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ملوث دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے ابتک کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟