ملائیشیا: اے ٹی ایم سے بغیر فیس ادا کئے رقم نکالنے کی سہولت
کیپشن: اے ٹی ایم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملائیشیا میں اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر اب کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔
ملائیشیا نے ملک بھر میں کسی بھی اے ٹی ایم اور سمارٹ ری سائیکلر مشینوں سے بغیر فیس ادا کئے لامحدود نقد رقم نکالنے کی سہولت فراہم کر دی۔
یہ سہولت ملائیشیا کی تمام 14000 اے ٹی ایمز پر دستیاب ہوگی۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
یہ اقدام ملائیشیا میں بینکنگ صارفین کیلئے مالیاتی خدمات کو مزید قابل رسائی، جامع اور سستا بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر