بانی اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر 

Jun 17, 2026 | 19:44:PM
بانی اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) اسلام آباد ہائیکورٹ میں  190 ملین پاؤنڈز کیس بانی اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستیں مقرر کی گئیں ،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔بانی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئیں ۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلیں بھی کل سماعت کیلئے مقرر ہیں ،عدالت نے بانی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو دلائل کے لئے کل کی حتمی مہلت دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید سستا ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: