پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ دے کر ریکارڈ قائم کیا: عظمیٰ بخاری

Jun 17, 2026 | 12:53:PM
  پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ دے کر ریکارڈ قائم کیا: عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ دے کر ریکارڈ قائم کیا ہے، تعلیم، صحت اور سماجی شعبے کو ترجیح دی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کا کسان بجٹ ریلیف میں سر فہرست ہے، پنجاب کا ترقیاتی بجٹ صرف کتابوں میں نہیں گراؤنڈ پر لگا ہوا نظر آرہا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ  پنجاب اپنے وسائل سے تمام منصوبے اسی سپیڈ سے جاری رکھے گا،اپنی چھت اپنا گھر،ستھرا پنجاب ،آسان کاروبار اور تمام تاریخی پروجیکٹ جاری رہیں گے،الیکٹرک بسوں کا جال پنجاب کی 147 تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  پنجاب میں ترقی اٹک سے وہاڑی اور رحیم یار خان تک پہنچ چکی ہے،پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقی کے مواقع یکساں مہیا کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی 600روپے کلو ،کوئی پرسان حال نہیں!

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے دو سالوں میں گزشتہ سالوں کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے،سیاسی شعبدہ بازی اور دھرنوں کی سیاست کے مقابلے میں خدمت کی سیاست جیت گئی ہے،مریم نواز کے طرز حکومت کی وجہ عوام میں انکی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔