شکارپو :کلھوڑا اور جونیجا قبائل میں مسلح تصادم،3 افراد جاں بحق،مزیدخونریزی کا خطرہ

Jun 17, 2025 | 23:13:PM
 شکارپو :کلھوڑا اور جونیجا قبائل میں مسلح تصادم،3 افراد جاں بحق،مزیدخونریزی کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو)شکارپو  کے ٹائون مدیجی کے علاقے کچے میں کلھوڑا اور جونیجا قبائل کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ کے باعث علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، مقتولین کی شناخت ریاض،اعتبار اور زمرو کلھوڑو کے نام سے ہوئی ہے۔

شکارپور پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جونیجو اور کلھوڑو قباٸل کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ لاشیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، کچے کا علاقہ ہونے کے باعث پولیس کو جانے میں دشواری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے اپنے حفظ و امان میں رکھے، شاہ محمود قریشی کا ویڈیو بیان