اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے اپنے حفظ و امان میں رکھے، شاہ محمود قریشی کا ویڈیو بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی سے پہلے کا وڈیو بیان سامنے آ گیا۔ان کا کہنا ہےکہ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
شاہ محمود قریشی نے ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ میں سب کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لئے دعائیں کی، میری دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے اپنے حفظ و امان میں رکھے،پاک فوج بل خصوص ائیر فورس کو ہندوستان کو جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ یہ وطن ہمارا ہے ہمیں اس مٹی سے محبت ہے، جیل میں ہوں یا آزاد ہوں، اپنے سفارت کاروں کی جو ملک کی مختلف ایوانوں میں نمائندگی کر رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:تاجر سیلز ٹیکس ایکٹ کا متعارف کردہ قانون مسترد کرتے ہیں،حکومت فوری دفعہ37 اے کو منسوخ کرے،میاں انجم نثار