شہید محترمہ بینظیربھٹو کے یوم پیدائش پر ہنر مند پورٹل کے آغاز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بعد محترمہ بینظیر شہید کے یوم پیدائش پر 21 جون کو بینظر ہنر مند پورٹل کے اجرا کا اعلان کر دیا گیا ۔
سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق صدر آصف علی زرداری 21 جون کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر بینظیر ہنرمند پورٹل کا اجراءکریں گے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اب نہ صرف مالی معاونت کرے گا، بلکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر بھی کھڑا کرے گا،اس حوالے سے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں "فرینڈز آف بی آئی ایس پی" پلیٹ فارم کے تحت مشاورتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
چیمبرز آف کامرس، این جی اوز اور ترقیاتی شراکت داروں کی شرکت، بینظیر ہنرمند پروگرام کے اقدام کو سراہا، اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قول تھا، ہنر آپ کا سرمایہ ہے، بینظیر ہنر مند پروگرام کا مقصد مستحق افراد کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہنر مند افراد کو مختلف انڈسٹریز سے منسلک کرنے پر زور دیا، مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر، بین الاقوامی سرٹیفکیشن اور باوقار روزگار یہی بینظیر ہنرمند پروگرام کا فریم ورک ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ترجیح صرف تربیت دینا نہیں، بلکہ تربیت کے بعد روزگار تک رسائی دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صحت میں بہتری