ایل پی جی کا تاریخ ساز شارٹ فال کا خدشہ، حکومت امپورٹ کا بندوبست کرے،عرفان کھوکھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کی تاریخ ساز شارٹ فال کا خدشہ ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ ایل پی جی کی امپورٹ کا فوری طور پر اسپیشل بندوبست کیا جائے۔
عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر پٹرولیم کو درخواست لکھ دی ہے،حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ ایل پی جی کی امپورٹ کا فوری طور پر اسپیشل بندوبست کیا جائے۔ پاکستان میں ایل پی جی کی شارٹ فال شروع ہو جائے گا۔گھریلو سلنڈر کی قیمت 5000سے 6000ہزار روپے سے بھی کراس کر سکتی ہے۔فی کلو کی قیمت 450 روپے سے 500 روپے تک متوقع ہے۔ کمرشل سلنڈر 20,000 روپے سے 23,000 روپے تک پہنچ جائے گا۔ ملک بھر کی یومیہ کھپت 6000میٹرک ٹن ہے۔ مقامی پیداوارماہانہ 60,000سے 70,000 میٹرک ٹن ہے۔پورٹ قاسم پر موجود ایل پی جی ٹرمینل ایس ایس جی سی اور ای وی ٹی ایل جس کی اسٹوریج 6500میٹرک ٹن ہے۔پورٹ قاسم پر ٹوٹل اسٹور 13000میٹرک ٹن ہے جوکہ پاکستان کیلئے ناکافی ہے۔بنگلہ دیش جیسے ملک میں ایل پی جی اسٹوریج 3 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔فوری طور پر پاکستان کی ایل پی جی اسٹوریج میں اضافہ کیا جائے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران باڈر سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ماہانہ ایل پی جی کی درآمد کی جاتی تھی ،موجودہ صؤرتحال میں اس وقت باڈر بند ہے۔ایل پی جی کی مقامی پیداواری کمپنی کو مافیا کے ہاتھ سے حکومت اپنی تحویل میں لے،پی ایس او ،ایس ایس جی سی او پارکو کے زریعے پاکستان کی تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمنیوں کے فارمولے کے تحت تقسیم کی جائیں، او جی ڈی سی ایل کی گیس اس وقت گیس مافیا کے ہاتھ میں ہے مقامی پیداواری گیس زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ،تمام ڈسٹری بیوٹر اور دوکاندار کو چاہئے کے اپنا اسٹاک فل رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کو کندھے میں تکلیف،میو ہسپتال میں ایم آر آئی ٹیسٹ