لاہور ہائیکورٹ  نےٹولٹن مارکیٹ سےفالتوجانوروں کو منتقل کرنے سے متعلق تجاویز طلب  کرلیں

Jun 17, 2025 | 19:43:PM
لاہور ہائیکورٹ  نےٹولٹن مارکیٹ سےفالتوجانوروں کو منتقل کرنے سے متعلق تجاویز طلب  کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ  نے ٹولٹن مارکیٹ سے کتے ، بلیوں سمیت دیگر جانوروں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے متعلق تجاویز طلب  کرلیں، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ جانوروں  کےحقوق کے متعلق اہم معاملہ ہے،عدالت  ٹولٹن مارکیٹ سے جانوروں کی خریدوفروخت  کسی اور جگہ منتقل کرنا چاہتی ہے۔

 جسٹس شاہد کریم نے ٹولٹن مارکیٹ میں جانوروں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے متعلق متفرق درخواست پر سماعت کی،ماحولیاتی کمیشن نے ٹولٹن مارکیٹ میں کتے ، بلیوں سمیت دیگر جانوروں  کی خریدو فروخت کے متعلق رپورٹ پیش کی،خاتون وکیل  درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ٹولٹن مارکیٹ کافی تبدیل ہوگیا ہے لیکن  جانوروں کی وہی صورت حال ہے،جانور چھوٹے چھوٹے ڈبوں میں بند ہیں۔

 جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار خاتون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹولٹن مارکیٹ میں جانوروں کی جگہ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں،آپ  ٹولٹن مارکیٹ میں رکھے گئے جانوروں کے متعلق تجاویز لے کر آئیں ، آپ ماحولیاتی کمیشن سے بھی میٹنگ کریں۔

ممبر  ماحولیاتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز تک  ٹولٹن مارکیٹ کے متعلق اتنا  سوشل میڈیا پر کیس کو ہائی لائٹ کیا گیا  تھا  ،لگتا تھا کہ کوئی طوفان آگیا ہے۔

درخواست گزار وکیل نے عدالت سے کہا کہ میری تجویز ہے کہ ہائیکورٹ میں ٹولٹن مارکیٹ کے متعلق کیس بارے سوشل میڈیا پر غلط بیانی نہ کی جائے،عدالت نے درخواست گزار کو ٹولٹن مارکیٹ میں جانوروں کے متعلق کیس بارے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے  بھی روک دیا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جون جمعہ کے روز  تک ملتوی کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پالتو شیر گھرمیں رکھنے پرصرف50 روپے جرمانہ؟عدالت کاحکومت سےاظہارِ ناراضگی