جی سیون اجلاس میں بھارت سفارتی تنہائی کا شکار

Jun 17, 2025 | 19:22:PM
جی سیون اجلاس میں بھارت سفارتی تنہائی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )جی 7 اجلاس  کے دوران بھارت کی سفارتی تنہائی عیاں ہوگئی، کینیڈا میں شریک ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں بھارتی وزیراعظم مودی غیر حاضر رہے۔

 بین الاقوامی  میڈیا نے بھی جی 7 اجلاس کی کوریج میں بھارت کا نام اور پرچم  منظر سے غائب کردیا، جی 7 اجلاس میں بھارت کو اس کے جارحانہ رویے کے پیش نظر سامنے نہیں لایا گیا۔

جی 7 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو کرنا صرف رسمی کارروائی  ہے،اس سے قبل مودی کی کوششوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی۔

مودی کی جانب سے  ملک  کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے پر بھارت کے اندر سے بھی آوازے اُٹھنے لگی ہیں، اس حوالے سے آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما جواہر سرکار نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جواہر سرکار نے کہا کہ مودی پہنچے ہی تھے کہ ٹرمپ اجلاس چھوڑ کر روانہ ہو گئے یہ محض اتفاق نہیں لگتا، ٹرمپ کی جانب سے ملاقات سے انکار پر مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس ہے۔

بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کے پاک بھارت جنگ بندی فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے سخت رد عمل دیاتھا، ٹرمپ کی عدم دلچسپی اور ملاقات سے انکار نے عالمی سطح پر مودی کی سیاسی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہورہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے متعلق ترمیمی روسٹر جاری