بانی نے احتجاجی تحریک2 ہفتوں کیلئے موخر کردی، انکا اسرائیل بارےموقف ساری دنیا جانتی ہے،عظمی خان 

Jun 17, 2025 | 17:54:PM
بانی نے احتجاجی تحریک2 ہفتوں کیلئے موخر کردی، انکا اسرائیل بارےموقف ساری دنیا جانتی ہے،عظمی خان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) تحریک انصاف کے بانی کی بہن نورین نیازی اور عظمی خان کا کہنا ہے کہ بانی کا اسرائیل کے بارے کیا موقف ہے ساری دنیا جانتی ہے،آج بانی سے بڑی مشکل سے ملاقات دی گئی۔بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں،بانی نے احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کیلئے موخر کردیا ہے۔

اولپنڈی کی  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے  نورین نیازی اور عظمی خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیئے۔بانی نے کہا پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیئے۔آج بانی سے بڑی مشکل سے ملاقات دی گئی۔بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں۔بانی نے احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کیلئے موخر کردیا ہے۔بانی نے کہا بجٹ ایلیٹ کیپچر کا بجٹ ہے۔بانی نے کہا شہباز شریف نے چوتھا بجٹ پیش کیا ہے۔بانی نے کہا عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا یے۔بانی نے کہا پاکستان میں مزید غربت بڑھے گی۔بانی نے کہا 43 لاکھ پڑھے لکھے لوگ پاکستان چھوڑ گئے ہیں۔بانی نے کہا ہے کے پی میں جو بجٹ پیش ہوا ہے وہ مشاورت کے بعد پاس ہوگا۔

عظمی خان نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ بانی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے موخر کی ہے۔ایران اسرائیل پر بانی نے کوئی بیان نہیں دیا۔بیرون ملک احتجاج بارے بانی کو بتایا ہے۔بانی نے بیرون ملک احتجاج پر ہنس رہے تھے۔بانی کا اسرائیل کے بارے کیا موقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں نظرثانی کیس،یہاں تو پی ٹی آئی پر قبضہ سنی اتحاد کونسل کا ہے: جسٹس امین الدین خان