ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان، معاہدہ قبول کرنے کا مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پربیان میں کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہترکی تلاش میں ہوں اور ایران میں تنازع کے حقیقی خاتمےکی تلاش میں ہوں۔
دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں،کسی بھی شکل یا صورت میں ایران سے امن مذاکرات کے لیے رابطہ نہیں کیا، ایران کو وہ معاہدہ قبول کر لینا چاہیے تھا جو میز پر موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’’خوشخبری‘‘ سنا دی
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جی 7 اجلاس سے واپسی پر کینیڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے طیارے میں امریکی صحافی سے گفتگو کی۔
امریکی صحافی نے کہا کہ امریکی صدر ایران سے مکمل سرینڈر چاہتے ہیں اور ٹرمپ ایرانی جوہری مسئلے کا واقعی خاتمہ چاہتے ہیں۔
صحافی کے مطابق امریکی صدرنے پیشگوئی کی کہ اسرائیل ایران پر حملوں کی شدت میں کمی نہیں کررہا اور امریکیوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالنے میں مدد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
امریکی صحافی کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسٹیو وٹکوف یا وینس کو ایران سے ملاقات کے لیے بھیج سکتے ہیں۔