ٹریفک حادثہ :پاکستانی بیس بال پلیئر جاں بحق

Jun 17, 2025 | 14:03:PM
ٹریفک حادثہ :پاکستانی بیس بال پلیئر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ میں پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ایک  ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

صدر بیس بال فیڈریشن کے مطابق لانس خان اتوار کی صبح ہیوسٹن میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تاہم اب وہ انتقال کرگئے ہیں۔

صدر بیس بال فیڈریشن فخر شاہ نے بتایا کہ لانس خان نے 2023 کے لنکون کپ میں پاکستان کی جانب سے ایک میچ کھیلا تھا ۔

صدر بیس بال فیڈریشن  کے مطابق   لانس خان آؤٹ فیلڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔

مزید پڑھیں:معیاری نیند سبزیوں اور پھلوں کی مرہون منت