انگلش میڈیا کاٹیسٹ میچز   کو 4 روزہ کرنے  کا بڑا دعویٰ 

Jun 17, 2025 | 13:42:PM
انگلش میڈیا کاٹیسٹ میچز   کو 4 روزہ کرنے  کا بڑا دعویٰ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ  کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میچ کو 4 روز کرنے کا مقصد چھوٹے ممالک کو زیادہ ٹیسٹ میچز دینا ہے جس کے لیے آئی سی سی نے آمادگی کا اظہارکیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027 سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 روز کرنے کی تجویز ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:آپریشن  بینان المرصوص، پاکستان نے چین کا  کونسا ایکیوپمنٹ استعمال کیا ، فیلڈ مارشل نے بتا دیا

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کے لیے ٹیسٹ میچ 4 روز کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بدستور 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔ 

ٹیسٹ میچ کو 4 روز کرنےکی تجویز ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ کےفائنل کے موقع پر آئی اور آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے4 روزہ ٹیسٹ کے تجویز کی حمایت کی