لاہورسمیت مختلف شہروں میں آندھی، جھکڑ،گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

Jun 17, 2023 | 22:15:PM
لاہورسمیت مختلف شہروں میں آندھی، جھکڑ،گرج چمک کیساتھ بارش متوقع
کیپشن: آندھی، طوفان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہور، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور گرم رہے گا، شام یا رات میں آندھی جھکڑ چلنے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، دیر، مالاکنڈ،سوات ،کوہستان ، کرم ، مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور اور وزیرستان میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،تاہم مری ،گلیات، راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم ،لاہور، گجرات میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے، سیالکوٹ، سرگودھا اورمیانوالی میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،خضدار، لسبیلہ اور آواران میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسانمبر؟ پریشان کن تفصیلات سامنے آگئیں