وینزویلا دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا، پاکستان چھٹے نمبر پر

Jun 17, 2023 | 21:32:PM
وینزویلا دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا، پاکستان چھٹے نمبر پر
کیپشن: خوردنی اشیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وینزویلا دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے،ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی، جس میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وینزویلا میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 436 فیصد ہے، مہنگے ملکوں کی فہرست میں لبنان دوسرے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے،ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد، بھارت میں 4.24 جبکہ سعودی عرب میں 2.8 فیصد ہے۔ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے مزید کہا کہ افغانستان میں مہنگائی ایک فیصد کم ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہو گیا