چھوٹی عمر میں بڑا کارنامہ، 12سالہ بولر کی حیران کن کارکردگی 

Jun 17, 2023 | 15:53:PM
 چھوٹی عمر میں بڑا کارنامہ، بارہ سالہ انگلش بولر اولیور وائٹ ہاؤس نے ایک اوور میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر دی۔ چھ گیندوں پر لگاتار چھ شکار کر کے کمسن نے بڑے بلے بازوں کو چیلنج دے دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چھوٹی عمر میں بڑا کارنامہ، بارہ سالہ انگلش بولر اولیور وائٹ ہاؤس نے ایک اوور میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر دی۔ چھ گیندوں پر لگاتار چھ شکار کر کے کمسن نے بڑے بلے بازوں کو چیلنج دے دیا۔ 

کلب ٹورنامنٹ میں برومس گروو کی نمائندگی کرتے ہوئے بارہ سالہ اولیور وائٹ ہاؤس نے ایک اوور میں حریف ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

کمسن نے مجموعی طور پر دو اوور میں بغیر کوئی اسکور دیئے آٹھ شکار کیے۔ میچ کے بعد ریکارڈ ہولڈر بولر نے خوشی کا اظہار کیا۔ 

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کا بولنگ کوچ کون ہوگا؟ اہم معاہدہ ہوگیا

کسی بھی بولر کے لیے ایک اوور میں ایک ہیٹ ٹرک کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن ڈبل ہیٹ ٹرک کا کارنامہ میڈیا کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔