سابق رکن بلوچستان اسمبلی احتجاجاًپارٹی کی رکنیت سے مستعفی

Jun 17, 2022 | 22:02:PM
سابق رکن بلوچستان اسمبلی، بسنت لعل گلشن، بلوچستان عوامی پارٹی، استعفیٰ
کیپشن: بلوچستان اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق رکن بلوچستان اسمبلی بسنت لعل گلشن نے احتجاجاًبلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دے د یا۔
 تفصیلات کے مطابق سابق رکن بلوچستان اسمبلی بسنت لعل گلشن نے اپنا استعفیٰ بلو چستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان کو بھجوادیا استعفے کے متن میں انہوں نے کہاہے کہ وہ پارٹی میں امتیازی سلوک، ڈسپلن اور میرٹ کی خلاف ورزی قبول نہیں کرسکتے جس پر وہ احتجاجا ً پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں انہوں نے پارٹی صدر جام کمال خان سے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست بھی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 240 ، ٹی ایل پی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد