این اے 240 ، ٹی ایل پی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد 

Jun 17, 2022 | 19:57:PM
ریٹرننگ افسر، این اے 240،ٹی ایل پی، ووٹوں، دوبارہ گنتی، درخواست مسترد
کیپشن: ووٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ریٹرننگ افسر نے کراچی کے حلقہ این اے240 میں ٹی ایل پی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 240 ضمنی انتخاب کے مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گنتی کے دوران 440ووٹ مسترد کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ایم کیو ایم کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز 10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،حلقے میں کامیاب امیدوار کی جیت کا مارجن 65 ووٹ رہا۔ٹی ایل پی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی تھی۔اب آراو نے ٹی ایل پی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنے والوں کیلئے پریشان کن خبر ،فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی