دبئی میں کوئی دھماکے نہیں ہوئے، حکومت کی سوشل میڈیا پر پھیلی افواہ کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
دبئی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ڈاون ٹاؤن دبئی میں دھماکوں کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس واقعے سے متعلق نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ غلط ہے۔
قبل ازیں جمعرات کو رائٹرز نے اطلاع دی تھی کہ دبئی کے شہر کے مرکز میں عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ انہوں نے ڈاؤن ٹاؤن کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ یہ رپورٹ اس وقت گردش کر رہی ہے جب علاقائی تناؤ بڑھ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس افواہ پر بڑے پیمانے پر توجہ دی گئی ہے۔
جمعرات کی شب گلف نیوز نے بتایا کہ دبئی میں، جی ڈی ایم او نے کہا کہ ڈاون ٹاؤن دبئی میں دھماکوں کے حوالے سے نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ غلط تھی اور اس بات پر زور دیا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
گورنمنٹ آف دبئی میڈیا آفس نے عوام اور میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ درست معلومات کے لیے خصوصی طور پر سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور افواہوں یا غیر تصدیق شدہ رپورٹوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ نے آج شب ایران پر نئے حملے شروع کر دیئے