یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کی بندش، ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کیخلاف ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر اکیس جولائی کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز کاروپوریشن کی بندش کیخلاف ملازمین نے بارش کے باوجود اسلام آباد میں ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یونین عہدیداران کا کہنا تھا کہ14 جولائی سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال آج باقاعدہ احتجاج میں تبدیلی کی گئی ہے،مظاہرین نے کہا وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، پارلیمان میں بھی بندش نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
مظاہرین نے کہا یوٹیلیٹی سٹورز غریب عوام کو ریلیف دینے والا واحد ادارہ ہےناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف فرنٹ لائن پر ہیں،وززیراعظم فوری طور پر بندش کے احکامات واپس لیں۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں ووٹ ڈالنے کے اہل افراد کی عمر 16 سال کرنے کا منصوبہ پیش