خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن نے بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن نے بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ملاقات ہوئی جس میں بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کنے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات طے کرنا باقی ہیں، اپوزیشن و حکومتی اراکین کے درمیان آج فائنل ملاقات ہوگی، ملاقات میں ہوئے فیصلے پر دستخط لیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کو اب شادی پر کتنی تعطیلات ملیں گی؟ نیا حکم نامہ آگیا