”گڈلک پرویز خٹک“چیئرمین پی ٹی آئی کا نئی سیاسی جماعت بنانے پر دیرینہ ساتھی کیلئے پیغام

Jul 17, 2023 | 20:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین نے پرویز خٹک کے نئی سیاسی جماعت بنانے پر اہم پیغام جاری کردیا۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے پر پرویز خٹک کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا،ان کا کہناتھا کہ اچھا ہے زیادہ جماعتیں ہونگی تو مقابلہ زیادہ ہوگا۔
ایک اور سوال ”آپ نے جو آشیانہ بنایا تھا وہ اب بکھیر رہا ہے “کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نےواقعہ سناتے ہوئے  کہاکہ جب جنگ خندق ہوئی ،ایک ماہ کی وہ جنگ تھی، جب جنگ ختم ہوئی، تونبیؐ کیلئے ایک آیت آئی،کیا نبیؐ آج آپ کو پتہ چل گیا ہے کہ آج آپ کے ساتھ کون ایمان والے لوگ تھے اور کون جن کے ایمان کمزور تھے،جو منافق تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ”تحریک انصاف ہی میری پہلی اور آخری پارٹی ہے“ اہم رہنما کی پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کی تردید

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)