وزیراعظم شہباز شریف نے دالبندین ایئرپورٹ کی تعمیر و  مرمت کی ہدایت کر دی

Jul 17, 2023 | 20:04:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے دالبندین ایئرپورٹ کی تعمیر و  مرمت کی ہدایت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے توجہ دلانے پر وزیراعظم شہباز شریف نے دالبندین ائیرپورٹ کی تعمیر و  مرمت کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دالبندین ایئرپورٹ کی تعمیر و  مرمت کرنے کی ہدایت جاری کر دی، وزیراعظم شہباز شریف نے توجہ دلانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ دالبندین ایئرپورٹ پر تعمیر ومرمت کا کام جلدازجلد مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کور کمانڈرز کانفرنس، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اہم بیان آ گیا

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دالبندین ایئرپورٹ پر کام کی سست روی پر وزیراعظم کی توجہ دلائی تھی۔