اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت 10 روز کیلئے منظور

Jul 17, 2023 | 13:08:PM
اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت 10 روز کیلئے منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت10 روزکے لئے منظورکرلی، عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کے خلاف صوابی میں درج کرپشن کے مقدمہ سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی،اسد قیصر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے اسد قیصر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو تو آنا چاہیے تھا،عدالتی استفسار پر وکیل نے کہا کہ معاون وکیل آیا ہوا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کرسکا۔

عدالت نے اسد قیصر کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار

جمعہ کو عدم پیروی کی بنا پر عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت خارج کر دی تھی،عدالت نے اسد قیصر کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔