عام سے بکرے کی ایک کروڑ  نو لا کھ رو پے بو لی لگ گئی

Jul 17, 2021 | 22:46:PM
 عام سے بکرے کی ایک کروڑ  نو لا کھ رو پے بو لی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)جوں جوں بڑی عید کے دن قریب آرہے ہیں،قر بانی کےجا نوروں سے متعلق بھی بہت سی دلچسپ خبریں سامنے آرہی ہیں۔ایسی ہی ایک خبر کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں قربانی کے ایک بکرے کی قیمت( بھارتی رو پوں میں 51 لاکھ روپے) تک لگ گئی ہے لیکن مالک اسے ایک کروڑ روپے میں فروخت کرنا چاہ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی بھارتی ٹی وی چینل کی رپو رٹ میں کہاگیا ہے کہ  ضلع بلڈھانہ سے تعلق رکھنے والا ہندو بیوپاری سمادھن چوہان اپنے ٹائیگر نامی بکرے کو بیچنے کیلئے بازار لے کر گیا  تو اس کی بولی 36 لاکھ روپے تک لگ گئی۔ اس کیلئے یہ بات بہت حیران کن تھی کیونکہ یہ ایک عام سا بکرا ہے جس میں نہ تو کوئی اضافی خاصیت ہے اور نہ ہی اس کا وزن حد سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انہیں ایوا رڈ شوز میں عر یا نی نظر نہیں آتی؟ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو جنت مرزا کا کرارا جوا ب

اتنی زیادہ بولی دیکھ کر بکرے کا مالک اسے گھر لے آیا جہاں اس کو دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس بکرے پر مبینہ طور پر "اللہ" لکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ اتنا مہنگا ہوگیا ہے۔

اس بکرے کی اب تک( بھارتی 51 لاکھ روپے ) (ایک کروڑ نو لاکھ روپے) بولی لگ چکی ہے تاہم اس کا مالک بضد ہے کہ وہ اسے(بھارتی ایک کروڑ روپے) (2 کروڑ 14 لاکھ روپے) میں فروخت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ما ہرہ خا ن کی ہالی وڈ سپر سٹا ر ٹا م کر وز کے ساتھ فلم کرنے سے متعلق ویڈیو وا ئرل