نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم۔۔تین مرلہ گھر کی قیمت میں ساڑھے 3 لاکھ اضافے کی سفارش

Jul 17, 2021 | 17:53:PM
 نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم۔۔تین مرلہ گھر کی قیمت میں ساڑھے 3 لاکھ اضافے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت تعمیر ہونے والے تین مرلہ گھر کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے اضافے کی سفارشات کردی گئیں۔
پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے 10 ہزار گھر بنانے جارہی ہے جس کے لیے ہر تحصیل میں تین مرلے کے گھر بنائے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے کم آمدن والے افراد کے لئے تین مرلے کے گھر کی قیمت 14 لاکھ 30 ہزار مقرر تھی لیکن اب محکمہ ہاﺅسنگ کی جانب سے کیے گئے نئے سروے میں تین مرلے کے گھر کی قیمت میں 3 لاکھ 50 روپے کا مزید اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ 
نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت 14 لاکھ 30 ہزار روپے میں تین مرلے کا گھر اب 17 لاکھ 80 ہزار روپے میں ملے گا۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے نئے سروے میں اداروں نے گھروں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات حکومت کو پیش کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمت کے تعین کے لئے پنجاب کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ادا کا رہ آمنہ الیا س نے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی