کراچی:جناح روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اُسامہ ملک)کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں آگ لگ گئی جس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
کے ایم سی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ کردی گئیں، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گل پلازہ کے میز نائن فلور پر لگی ہے،5 افراد کو طبیعت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
آتشزدگی کی زد میں آنے والے زخمیوں کی تعداد سات ہو گئی، کچھ لوگ دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے اور بھگدڑ ہوئی ہے،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دس سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھیج دی گئی ہیں۔
ریکسیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر بھیجے گئے سکواڈ میں واٹر باؤزر اور اسنارکل بھی شامل ہیں، پلازہ میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، سات افراد زخمی ہیں جنھیں نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں اسنارکل آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں، آگ زیادہ ہے وقت لگے گا کنٹرول کرنے میں۔
یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات