صرف 40 رنز کا ہدف اور پوری ٹیم 37 پر آؤٹ, کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

Jan 17, 2026 | 15:42:PM
صرف 40 رنز کا ہدف اور پوری ٹیم 37 پر آؤٹ, کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پریزیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل نے ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پی ٹی وی کی ٹیم فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔

پریزیڈنٹ ٹرافی میں پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے میچ میں 231 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا گیا۔

ایس این جی پی ایل کی ٹیم 40 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل 1794 میں ایم سی سی کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف عبور نہ کر سکی تھی۔

مزید پڑھیں:ڈیمن مارٹن کا کوما سے واپسی پر پہلا بیان