نسیم وکی اور خوشبو کے بیہودہ ڈانس پر عوام سیخ پا

Jan 17, 2024 | 21:54:PM
نسیم وکی اور خوشبو کے بیہودہ ڈانس پر عوام سیخ پا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: اسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اسٹیج اداکارہ خوشبو خان کی ساتھی اداکار و ہدایتکار نسیم وکی کے ہمراہ رقص کی ویڈیو پر مداح بھڑک اٹھے۔

حال ہی میں خوشبو نے اپنے مداحوں کیلئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نسیم وکی کیساتھ ڈانس ویڈیو شیئر کی۔ بیک اسٹیج دونوں نے مشہور بھارتی اداکار شاہد کپور اور اداکارہ سناکشی سنہا کے مشہور زمانہ گیت ’ساڑھی کے فال سا کبھی میچ کیا رے‘ پر خوبصورت انداز میں رقص کیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے کچھ زیادہ پسند نہیں کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ ان جیسے لوگوں نے پاکستانی اسٹیج کو تباہ و برباد کردیا جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ خوشبو کے شوہر کو انہیں سمجھانے کی اور ان پر سختی کی ضرورت ہے۔